ابنا: امریکی سی آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس کا سربراہ کسی مسلمان کو نامزد کردیا گیا ہے۔یہ انکشاف ایف بی آئی کے سابق ایجنٹ جان گواندلو نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کیاہے اور بتایا ہے کہ سی ائی اے کے نامزد سربراہ جان برینن اسلام قبول کر چکے ہیں اور اس وقت وہ مسلمان ہیں۔ غیر ملکی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایف بی ائی ایجنٹ نے بتایا ہے کہ جان برینن نے1996 ءسے 1999ءتک سعودی عرب کے شہر ریاض میں تعیناتی کے دوران اسلام قبول کیا ہے۔جان برینن ر یاض میں 1999ءمیں سٹیشن چیف تھے۔ ایک عرب اخبار کے مطابق جان برینن نے مقدس مقامات کی زیارت کی اور لاکھوں مسلمانوں کو ایک ساتھ عبادت کرتے دیکھ کر مشرف بہ اسلام ہوئے۔جان گواندلو کے مطابق مسلمان کی حیثیت سے جان برینن کی سی آئی اے کے سربراہ کے طور پر نامزدگی درست اقدام نہیں۔ ڈیوڈ پیٹریاس ی جگہ نامزد ہونے والے جان برینن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ جہاں کسی غیر مسلم کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔......./169
14 فروری 2013 - 20:30
News ID: 391161
ایف بی آئی کے ایک سابق ایجنٹ نے کہا ہے کے امریکی خفیہ ادارہ کے سابق چیف نے اسلام قبول کر لیا ہے جب وہ ریاض میں سی آئی اے کے اسٹیشن چیف تھے.